پہلی نیشنل وومن لیکروس چمپئن ایبٹ آباد میں شروع ہوگی۔
ایبٹ آباد:(سپورٹس رپورٹر)پہلی نیشنل وومن لیکروس چمپئن شپ اورانٹرنیشنل آفیشل/کوچنگ کورس کا آغاز 20 جنوری2024 سے کنج سٹیڈیم ایبٹ آباد میں ہو ئی باقائدہ افتتاح کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے کیاایونٹ جس میں نوجوان کھلاڑیوں کیلئے چار روزہ اتھلیٹ ٹریننگ بھی شامل کی گئی ہے۔ یہ چمپئن شپ پاکستان لیکروس فیڈریشن کے زیراہتمام منعقد کی جا رہی ہے جسے سپورٹس ان پاکستان کا تعاون حاصل ہے۔چمپئن شپ میں پاکستان سے نولڑکیوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں صدرپی ایل ایف شعیب نظامی اورسیکرٹری جنرل پی ایل ایف طیفور زرین کا کہناتھا کہ لیکروس گیم ایک نئی اولمپک گیم ہے جس کو پاکستان میں متعارف کرا رہے ہیں۔ پاکستان لیکروس فیڈریشن کی تمام صوبائی ایسوسی ایشنزنے اس چمپئن شپ کے لیے ٹریننگ کیمپ لگائے تھے اور اس کی پہلی فیمیل چمپئن ش اور اس کیساتھ ہی انٹرنیشنل ٹریننگ کیمپ بھی رکھا گیا ہےابتدائی روز کھیلے گئے پہلے میچ میں بلوچستان نے اسلام آباد کو دو صفر سے شکست دے دیاس موقع پر کمشنر ہزارہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کہ ایونٹ منعقد ہونے چاھئیں جس سے ذہنی صلاحیتوں اور نشونما میں اضافہ ہوتاہے اور ایبٹ آباد کی سرزمین پر تمام کھلاڑیوں کو ویلکم کرتے ہیں اور اس ایونٹ کے انعقاد سے ملک بھر میں لیکروس کے کھیلکو فروغ ملے گاانہوں نے طیفور زرین اور شعیب نظامی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ انکی وجہ سے نئی گیم ملک میں متعارف کرائی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Explore More

پاکستان ایشیائی لیکروس گیمز میں 2 جولائی کو بھارت سے ٹکرائے گا

June 8, 2024 0 Comments 23 tags

پاکستان ایشیائی لیکروس گیمز میں 2 جولائی کو بھارت سے ٹکرائے گا! اسلام آباد، پاکستان تیار ہو جائیں ایک عظیم مقابلے کے لیے کیونکہ پاکستان سمرقند، ازبیکستان میں ہونے والے ایشیائی

1st National Women Lacrosse Championship and International Training Camp Closing Ceremony

February 4, 2024 0 Comments 37 tags

Abbottabad: (Sports Reporter) Khyber Pakhtunkhwa became the first national women’s lacrosse champion by defeating Punjab, Punjab won second place, Balochistan won third place and Sindh won fourth place. Sports Tariq

پہلی نیشنل وومن لیکروس چمپئن ایبٹ آباد میں شروع ہوگی۔

February 4, 2024 0 Comments 16 tags

پہلی نیشنل وومن لیکروس چمپئن ایبٹ آباد میں شروع ہوگی۔ایبٹ آباد:(سپورٹس رپورٹر)پہلی نیشنل وومن لیکروس چمپئن شپ اورانٹرنیشنل آفیشل/کوچنگ کورس کا آغاز 20 جنوری2024 سے کنج سٹیڈیم ایبٹ آباد میں